ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے پوری دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوئی: نور بیکری
لاہور (خصوصی رپورٹر) نیشنل انرجی ایڈمنسٹریٹر چائنہ کے ایڈمنسٹریٹر وائس چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نور بیکری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کیلئے ہر سطح پر بھرپور حمایت مہیا کی اور بے پناہ تعاون کیا جس کی بناء پر یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے اور پوری دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ہم پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ توانائی کے منصوبوں میں مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے اور ہم پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہیں وہ ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے سلسلے میں خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مجھے ساہیوال آکر بے پناہ خوشی ہو رہی ہے پاکستان اور چین کے مابین تعاون کی جو نئی راہیں سی پیک سے کھلی ہیں اس میں نمایاں کامیابی ملی ہیں توانائی کے منصوبوں کیلئے ہماری خدمات پاکستانی بھائیوں کیلئے حاضر ہیں۔