• news

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی بجائے جونیئر عملہ دکانداروں کو پولیس کے پاس لے جاکر لوٹ مار کررہا ہے: واحد کاشمیری

لاہور (کامرس رپورٹر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں جاکر کارروائیاں کرنے کے بجائے آرام کرنے لگے۔ کارروائیوں کیلئے مجسٹریٹوں کا جونیئر عملہ دکانداروں کو علاقہ پولیس کے پاس لے جاکر لوٹ مار کرنے لگا۔ خانہ پری کیلئے زائد قیمتیں وصول کرنے والے چند افراد کو جرمانے‘ باقی کو مبینہ رشوت لیکر چھوڑنا معمول بن گیا۔ بھاٹی گیٹ کے باہر شیخ ہندی مارکیٹ‘ اندرون لوہاری گیٹ اور موری گیٹ میں دکانداروں سے بھی ہزاروں روپے وصول کیے گئے اور جرمانوں کی آڑ میں لیے گئے پیسوں کی رسیدیں بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن