رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے ڈیڈ لائن میں غیراعلانیہ توسیع کر دی گئی
پشاور (آن لائن) رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں غیر اعلانیہ طور پر توسیع کر دی گئی اور ا فغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کرنے کی اجازت دینے سے بھی معذرت کر لی گئی ہے۔ 7لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز مکمل ہو گئی ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ سات لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔