• news

قتل کیس میں عمر قید بھگتنے والا 17 بر س بعد نا کافی شواہد پر بری

اسلام آباد (ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے قتل کیس میں سزایافتہ قصورسے تعلق رکھنے والے شخص اسلم عرف اچھو کو 17سال بعد ناکافی شواہد کی بنا پربری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ ملزم اسلم پر1999ء میں سرورنامی شخص کوقتل کرنے کاالزام لگایا گیا تھا جس پر ٹرائل کورٹ نے اسے عمرقید کی سزا سنائی تھی جو ہائیکورٹ نے برقرار رکھی تھی جس کیخلاف ملزم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔ قائمقام چیف جسٹس نے کہاکہ کیس کاکوئی چشم دید گواہ نہیں لیکن اس کے باوجود ملزم کوعمرقید سزادی گئی، ماتحت عدالتوں نے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا، کیس اس وقت کے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سنا، اگرایک چیف جسٹس بھی حقائق کو نہ دیکھیں توہم کیاکہہ سکتے ہیں، جس شخص کوسزا سنائی گئی تھی اس کی 2018ء میں سزا ختم ہوجاتی اور وہ بری ہوجاتا، سوال یہ ہے کہ اسلم نے جو عمرقید کاٹ لی وہ کس کے کھاتے میں جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن