• news

اشتعال انگیز تقریر کیس‘بانی ایم کیو ایم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(صباح نیوز) پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے معاملہ پر اے ٹی سی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اہم گواہوں کو10 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ منگل کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے 10 جولائی کو مقدمے کے آٹھ اہم گواہوں کو طلب کرتے ہوئے گواہوں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیاہے ۔ آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات قلمبند ہوں گے۔واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف اسلام آباد کے تین تھانوں میں دہشت گردی کے تحت مقدمات درج ہیں جبکہ وہ طویل عرصے سے لندن میں مقیم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن