کرک :انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹنے سے تیل سڑک پر بہہ گیا
کرک (صباح نیوز) کرک میں انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا۔ گذشتہ آٹھ روز کے دوران آئل ٹینکر الٹنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ آئل ٹینکر الٹنے سے تیل سڑک پر بہہ گیا جس کے بعد انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ آئل ٹینکر الٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ریسکیو حکام اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور عام افراد کو جائے حادثہ کی جانب سے روک دیا۔