اسلام آباد ہائیکورٹ : کھلاڑیوںکو ایک ایک کروڑ دینے کے خلاف درخواست پر وزیراعظم سے جواب طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم ہائوس کو جواب طلبی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ کی انعامی رقم دینے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیراعظم سے جواب طلب کر لیا۔