• news

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کو "خود ستائی" کا ذریعہ بنا دیا، تحریک انصاف

اسلام آباد (صباح نیوز) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کو "خود ستائی" کا ذریعہ بنا دیا۔ حقیقی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے وزیر اعظم نے کروڑوں روپے اپنی تعریف پر ضائع کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم کو چوکے اور چھکے مارتے تو کسی نے نہیں دیکھا آج جے آئی ٹی کے ہاتھوں باؤنڈری پہ کیچ آؤٹ ہوتے پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ نواز الیون کے بیشتر کھلاڑی بھی ایک ایک کرکے جے آئی ٹی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کو اپنا امپائر سمجھنے پر وزیراعظم نے مٹھائیاں بھی بہت بانٹیں تھیں۔ اب جبکہ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کے آخری مراحل میں ہے تو وزیراعظم سے کہیں گے "نو ایشو لے لے ٹشو"

ای پیپر-دی نیشن