ججز نظر بندی کیس :عدالت کا 18 جولائی کو اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی جس میں آئندہ سماعت پر مقدمے کے اہم گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی ۔عدالت نے فیصلہ کیا کہ مقدمے کی آئندہ سماعت پر اہم گواہوں کے بیان قلمبند کیے جائیں گے جس پر عدالت نے گواہوں کو 18جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت کی جانب سے پہلے ہی اشتہاری قراردیا جاچکا ہے۔