,ایشیئن سکس بال سنوکر : پاکستان اور بھارت آج ٹیم ایونٹ کا فائنل کھیلیں گے
لاہور+اسلام آباد ( نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) کرغستان کے دارا لحکومت بیشکیک میں یشین سکس بال سنوکر چیمپئن شپ کا انفردی ٹائٹل جیتنے کے بعد بابر مسیح اور محمد بلال پر مشتمل پاکستان کی سنوکر ٹیم نے ٹیم ایونٹ کا بھی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میچ آج سابق ورلڈ چیئمپئن پنکج ایڈوانی، لکشمن راوت اور ملقیس سنگھ پر مشتمل بھارتی ٹیم سے آج دن ایک بجے دن کو کھیلا جائے گا۔انفرادی مقابلوں کی طرح ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا آپس میں میچ آ گیا۔ جس میں بابر مسیح اور محمد بلال پر مشتمل پاکستان 2نے محمد سجاد اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستان نمبر1ٹیم کو 3-2سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے تھائی لینڈ کو3-0سے شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔