ورلڈ ٹائٹل فائٹ، پاکستانی باکسر محمد وسیم آج ایلیشر سے وارم اپ مقابلہ کریں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستانی باکسر محمد وسیم پاناما میں ہونےوالی ورلڈ ٹائٹل فائٹ کیلئے تیاریوں میں مشغول ہیں۔سابق امریکی باکسر اور کوچ جیف مے ویدر کی زیر نگرانی پاکستانی باکسر سخت محنت کررہے ہیں۔ وہ پہلی وارم اپ فائٹ آج پاناما کے ایلیشر والڈیز نامی باکسر سے لڑیں گے۔
، والڈیز کو تیرہ باﺅٹس کا تجربہ ہے۔ محمد وسیم کی دوسری فائٹ انتیس جولائی کو شیڈول کےمطابق ہوگی۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کی تیاریاں بھرپور انداز سے کررہے ہیں، اس دوران مقابلوں کے ذریعے خامیوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ میں قدم رکھتے ہی جنوبی کوریا کے بانٹم ویٹ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔اب تک پانچ مقابلوں میں وہ ناقابل شکست ہیں اور حالیہ فائٹ میں انھوں نے فلپائن کے گیمل میگرامو کو زیر کرکے ڈبلیو بی سی سلور فلائٹ ویٹ بیلٹ کا دفاع کیا ہے۔ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم نمبر ون باکسر بن چکے ہیں جس کے بعد ورلڈ ٹائٹل فائٹ کیلئے ا±ن کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ اب محمد وسیم جاپان کے ڈیاگو ہیگا سے مقابلہ کرسکیں گے۔واضح رہے پاکستانی باکسر محمد وسیم گزشتہ سال جولائی میں انٹرنیشنل پروفیشل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔ پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائن کےجیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔فائٹ میں محمد وسیم اورفلپائنی باکسرمیں زوردار مکوں کاتبادلہ ہوا۔ بارہ راو¿نڈز پر مشتمل مقابلےکےبعد محمد وسیم متفقہ طور پر کامیاب قرار پائے تھے۔ اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر تھے تاہم اب وہ پہلے نمبر پر ہیں۔