داعش کے6 خودکش حملے‘ خواتین‘ بچوں اور32 فوجیوں سمیت64 جاں بحق
بغداد (نیٹ نیوز+ آئی این پی) مغربی موصل میں داعش کے 6خودکش حملوں میں 32عراقی فوجی اور نقل مکانیکرنیوالے اتنے ہی بچے اورخواتین جاں بحق ہوگئے۔ لیفٹیننٹ علی الکربلائی نے میڈیاکو بتایاالشفاء ڈسٹرکٹ میں 12اہلکار مارے گئے جبکہ 4زخمی ہوئے ہیں۔ زنجیلی ضلع میں کار بم میں 13اہلکار مارے اور 11 کاریں تباہ ہوگئیں۔ باب سنجار میں فیڈرل پولیس فورسز کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا‘ 7فوجی لقمہ اجل بنے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق موصل کے علاقے ایسکی شہر سے جان بچا کر نکلنے والے شہریوں پر داعش کے خودکش حملوں میں32 افراد ہلاک ہو گئے ۔ایک عورت سمیت 2 خودکش بمبار موصل سے شہریوں میں شامل ہو گئے تھے اور سرحدی چوکی کے قریب پہنچنے پر انہوں نے اپنے جسموں سے بندھے بموں کو اڑا دیا ۔حملوں کی جگہ داعش کی فائرنگ رینج میں ہونے کی وجہ سے نعشوں کو بھی اٹھایا نہیں جا سکا۔