لال مسجد میں ’’شہداء کانفرنس‘‘ ملتوی‘ حکومتی پابندیوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
اسلام آباد (صباح نیوز) شہداء فائونڈیشن آف پاکستان (لال مسجد) نے سانحہ لال مسجد کے دس سال مکمل ہونے پر شہداء لال مسجد و جامعہ حفصہ کی یاد میں سات جولائی کو لال مسجد میں ’’شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کانفرنس‘‘ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ شہداء فائونڈیشن نے کانفرنس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد کیا ہے۔ فائونڈیشن کے مطابق سانحہ لال مسجد و جامعہ حفصہ کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی خانہ جنگی کی صورتحال مزید بدتر ہو۔