• news

سندھ پولیس کیلئے کمپیوٹرز، بائیومیٹرک نظام سمیت دیگر سامان کی بڑے پیمانے پر خریداری

کراچی(صباح نیوز)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی نگرانی میں سیپرا قوانین اور ٹینڈرز کے ذریعے مالی سال 2016-17 کے اختتام سے قبل سندھ پولیس کے لئے بڑے پیمانے پر مختلف اقسام کی مشینری اور دیگر سامان خریدا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق پولیس کیلئے 1150 کمپیوٹرز خریدے گئے، نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپیوٹرز ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے علاوہ تھانوں کی سطح پر بھی مہیا کیے جائیں گے اور ان کے ساتھ بائیو میٹرک ڈیوائس بھی نصب کی جائے گی تاکہ گرفتار ملزمان کی فوری معلومات حاصل کی جا سکے۔ دیگر سامان میں 220 سپلیٹ ایئرکنڈیشن ، 115 فوٹو کاپی مشین ، 749 پیڈسٹل فین ، 26 ڈیپ فریز ، 37 ریفریجریٹرز ، 103 الیکٹرک واٹر کولر ، 114 میٹل ڈیڈیکٹرز ،56 ایل ای ڈی ٹی وی جس میں43 انچ کی 30 جبکہ 32 انچ 26 ایل ای ڈی شامل ہیں، ایس ایس یوکے لئے 29 واک تھروگیٹس ،300 واکی ٹاکی ، ریپڈ رسپانس فورس سندھ (آر آر ایف)کے لئے 2 فلور مکسر (آٹا گوندنے والی مشین) ، پولیس ٹریننگ سینٹرز کے لیے 2 آٹو میٹک روٹی پکانے والا پلانٹ ، 46 ویڈیو کیمرے ، 72 ڈیجیٹل کیمرے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن