امریکی صدر کا سعودی فرمانروا، برطانوی وزیراعظم کا ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
واشنگٹن+لندن(صباح نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز جبکہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ قطر کے تنازعہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم تھریسا مے نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے ،تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا قطر کے ردعمل کا جائزہ لیکر موقف دیں گے ۔