• news

.مریم کو خاتون ایس پی کا سلیوٹ‘اپوزیشن کی تنقید مشرف کی دفعہ کسی نے اعتراض نہ کیا: بی بی سی

اسلام آباد (بی بی سی) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بدھ کے روز پہلی بار پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں۔ دن 11 بجے سے پہلے مریم نواز وفاقی جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں تو وہاں پر ان کے استقبال اور سکیورٹی پر مامور خاتون ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ خان نے انہیں سیلوٹ کیا جس کو حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بی بی سی کے مطابق کسی پولیس افسر نے وزیراعظم کے بچوں کو سلیوٹ کر کے کوئی انوکھا کام نہیں کیا بلکہ اس سے پہلے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف جب ملزم کی حیثیت سے عدالتوں میں پیش ہوتے تھے تو انہیں وہاں پر تعینات پولیس اہلکار سلیوٹ کرتے تھے تب تو اس پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔مریم نواز کوسلیوٹ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ آمنہ علی نے ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

ای پیپر-دی نیشن