لاہور میں قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں سپورٹس کمپلکس قائم ہونگے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے حکم پر لاہور میں قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں سپورٹس کمپلیکس قائم ہونگے۔ 12 سپورٹس کمپلیکسز کے مجوزہ مقامات کی نشاندہی کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔جن میں سے جو مقامات لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیت نہیں بلکہ دوسرے حکومتی اداروں ، صوبائی محکمہ جات اور TMA لاہور کے کنٹرول میں ہیں اُنہیں متعینہ طریقہ کار کے مطابق LDA کو منتقل کیا جائے گا تاکہ وہاں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کےے جا سکیں۔