• news

دنیا کی بہترین باﺅلر بننے، پی ایچ ڈی کرنے کی خواہش ہے: ناشرہ سندھو

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر ناشرہ سندھو نے کہا ہے کہ دنیا کی بہترین باﺅلر بننا چاہتی ہوں ‘پی ایچ ڈی کرنے کی بھی خواہش ہے ۔بھارتی کپتان متھالی راج کوآﺅٹ کر کے سب سے زیادہ خوشی ملی۔ 19 سالہ ناشرہ سندھو نے کہا کہ جب ورلڈ کپ کیلئے منتخب کیا گیا تو 15 سال کی عمر سے کالج کی سطح پر کرکٹ کھیلنے والی ناشرہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ وہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ تھا۔ میں ویمن کرکٹ میں دنیا کی بہتری باﺅلر بننا چاہتی ہوں اور اس لیے میں دن رات محنت کرتی ہوں۔ناشرہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بی ایس کے دوسرے سیمسٹر میں زیر تعلیم ہیں ۔میرے بی ایس کے امتحانات ہو رہے تھے مگر میں کرکٹ کی وجہ سے نہیں دے پائی لیکن مجھے واپس جا کر امتحان دینے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ میں پی ایچ ڈی بھی کروں۔تعلیم جاری رکھونگی ۔ناشرہ کو کرکٹ کا شوق بچپن سے ہے۔ 'میں اپنے بابا اور جڑواں بھائی کے ساتھ شروع سے ہی کرکٹ کھیلتی تھی۔ ہم دونوں کرکٹ کے شوقین ہیں۔ میرے سارے خاندان نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ وہ چاہتے تھے کہ میں انٹر نیشنل کرکٹ کھیلوں اور بھارت کے خلاف میری باﺅلنگ پر میرے بابا بہت خوش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن