• news

ہائیکورٹ: ملتان سلطانز کیخلاف درخواست خارج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تیسرے پاکستان سپر لیگ میں شامل کی گئی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کےخلاف دائر درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تیسرے پی ایس ایل کے ایڈیشن کے لئے ملتان کی چھٹی ٹیم کو شامل کرنے کے لئے اس کی نیلامی کی گئی ہے۔ جس کے لئے جمع کروائے گئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی بنک گارنٹی پی سی بی کے پاس جمع ہے۔ مگر نیلامی میں ہمیں نظر انداز کرتے ہوئے آٹھ سال کے لئے دوسری کمپنی کو ٹیم کے مالکانہ حقوق دے دیئے گئے ہیں۔ لہذا فاضل عدالت کی طرف سے نیلامی کو کالعدم قرار دینے کا حکم صادر کیا جائے۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے عدالت کو بتایا کہ نیلامی کے وقت درخواستگزار کی کمپنی کی کاغذی کارروائی مکمل نہیں تھی۔ پی سی بی خود مختار ادارہ ہے۔ زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو ٹیم کے مالکانہ حقوق دیئے گئے ہیں۔ فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن