کراچی : بدبخت نے جائیداد کی خاطر بیٹے کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں جائیداد پر قبضے کے لئے ایک شخص نے بیٹے کے ساتھ مل کر باپ کو چھت سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عزیزبھٹی تھانے کی حدود میں جائیدار پر قبضے کے لیے بیٹے اور باپ نے دادا کو قتل کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان امتیاز اور سنیر نے رشید صدیقی کو گھر کی چھت سے دھکا دے کر قتل کیا۔ملزمان نے دو دن تک کسی سے موت کا ذکر نہیں کیا،اس کے بعد برطانیہ میں مقیم مقتول کے دوسرے بیٹے ناصر کو اطلاع دی گئی جس نے دونوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس کے مطا بق گرفتار ملزمان نے رشید صدیقی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔