• news

کوئٹہ: سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی رہا

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر تنقیدی پیغامات پر سائبرکرایم ایکٹ کے تحت فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے زیرحراست صحافی ظفراللہ اچکزئی کی ضمانت منظور کرلی۔ مقامی اردو اخبار کے صحافی ظفراللہ اچکزئی کی ضمانت پر رہائی پر جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ عائشہ کاکڑ نے اسی ہزار کے مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کردی۔ خیال رہے کہ ظفراللہ اچکزئی بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر تنقید کے الزام میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پہلے سوشل میڈیا کارکن ہیں۔ ملک بھر کے صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنان کی جانب سے ان کی گرفتاری کی مذمت کی گئی تھی اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ظفراللہ اچکزئی کے والد نعمت اللہ اچکزئی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے بیٹے کو عیدالفطر سے قبل ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن