• news

محمد وسیم پاناما کے باکسر کو ناک آوٹ کر کے انٹر نیشنل چیلنج فائٹ جیت لی

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر+خصوصی رپورٹر) پاکستانی باکسر محمد وسیم پاناما کے ایلیسر والڈیز کو دوسرے ہی راو¿نڈ میں ناک آو¿ٹ کرتے ہوئے 8 راو¿نڈز پر مشتمل فائٹ جیت کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔سلور فلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے باکسنگ رنگ میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کر لی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں پہلے پوزیشن کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ۔پاناما کے دار الحکومت پاناما سٹی میں فائٹ کے دوران محمد وسیم ابتداءسے ہی میزبان حریف کھلاڑی ایلیسر والڈیز پر حاوی نظر آئے اور انہیں مکمل طور پر آو¿ٹ کلاس کردیا۔ پاکستانی باکسر اور پاناما کے باکسر ایلیسر والڈیز کے درمیان فائٹ 8 راو¿نڈز پر مشتمل تھی مگر محمد وسیم نے اپنے حریف کو دوسرے ہی راو¿نڈ میں ہرا دیا۔اپنی جیت کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں محمد وسیم نے اپنے حق میں دعائیں کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے باکسر کو شکست دینے اور اپنے ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔یاد رہے کہ گولڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے دسمبر میں محمد وسیم کا مقابلہ جاپان کے ڈیاگو اومیگا سے متوقع ہے۔ محمد وسیم 17 جولائی 2016 کو جنوبی کوریا کے شہر سیﺅل میں ہونے والے مقابلے میں فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دے کر سلور بیلٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے تھے۔محمد وسیم کے پروموٹر کا کہنا ہے کہ وسیم کی نظریں گولڈ فلائی ویٹ ورلڈ چیمپئن بننے پر مرکوز ہیں اور وہ موجودہ عالمی چیمپئن جاپان کے ڈیگو ہیگا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محمد وسیم کو باکسنگ کا انٹر نیشنل ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن