ناصر جمشید کی اہلیہ نے شوہر سے علیحدگی کی تردید کر دی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )سپاٹ فکسنگ میں ملو ث کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردیدی کر دی ۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ سب جھوٹی اور من گھڑت خبریں ہیں۔ناصر جمشید کی اہلیہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ رشتے ٹوٹ جاتے ہیں مگر زندگی چلتی رہنی چاہیے۔ان کی اس ٹوئٹ پر چند لوگوں نے جہاں ان سے ہمدردی کرتے ہوئے دلاسا دیا وہیں چند نے ان سے رشتہ ٹوٹنے کی وجہ بھی دریافت کی لیکن ثمرہ نے کسی بھی ٹوئٹ کا جواب نہیں دیا۔البتہ بعد میں انہوں نے ٹوئٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں میڈیا کو یہ خبر کہاں سے مل گئی کہ میرے اور ناصر کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔ یہ غلط خبر ہے۔ ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر سمارا کو جب ان خبروں کا پتہ چلا تو انہوں نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انھیں جھوٹی خبریں قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں خبر کہ میڈیا کو یہ کیسے پتہ چلا کہ میری اور ناصر جمشید کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ سب جھوٹی اور من گھڑت خبریں ہیں۔