خیبر پی کے اسمبلی میں ویمن کاکس ختم‘ 22میں سے 14ارکان مستعفی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں ویمن کاکس ختم کر دیئے گئے‘ کاکس کی 22 میں سے 14خواتین ارکان نے استعفی دیدیا۔ مستعفی ایم پی اے ثوبیہ خان نے کہا کہ کاکس نے عورتوں کیلئے آواز بلند نہیں کی۔ استعفے دینے والوں میں تحریک انصاف کی خواتین ارکان بھی شامل ہیں۔ ویمن کاکس نے فنڈز لئے لیکن کسی کی مدد نہیں کی‘ احتساب کمشن اب تک کے احسابات کی جانچ پڑتال کرے۔