نیوز لیکس سکینڈل :راؤ تحسین کی درخواست پر کارروائی بغیر سماعت 9 اگست تک ملتوی
اسلام آباد (آن لائن)ڈان نیوز لیکس سکینڈل کے معاملے پر سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت رائو تحسین کے وکیل وسیم سجاد عدالت میں پیش ہوئے وقت کی کمی کی وجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 اگست تک ملتوی کر دی۔