بھارتی سفارتکار کے گھر کے صحن میں رکھے جنریٹر کو آگ لگ گئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں بھارتی سفارتکار کے گھر کے صحن میں رکھے جنریٹر میں آگ لگ گئی پولیس کے مطابق جنریٹر کے ساتھ لگا گیا میٹر بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا آگ نے قریبی درختوں کو لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے سی سی ٹی وی کیمرے اور گیس کا میٹر جل گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔