بھارت نوازشریف کا دوست‘ سازش نہیں کر سکتا‘ وزیراعظم کا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہے: خورشید شاہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری بیٹی مریم نواز کیوں جھوٹ بول رہی ہے۔ پہلے کہا میرا پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں اور بعد میں کہا میں ٹرسٹی ہوں۔ وقت آنے پر ثبوت دوں گی لہٰذا یہ معاملہ جھوٹ کی طرف جا رہا ہے۔ عدالتیں سازش نہیں کر سکتیں۔ پیپلزپارٹی کو حکومت نہیں‘ جمہوریت چاہئے اور وزیراعظم کے استعفے سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا۔ اسحاق ڈار جیسے تحمل مزاج آدمی کا سخت رویہ قابل تشوش ہے۔ (ن) لیگ کی طرف سے یہ ماحول جان بوجھ کر بنایا جا رہا ہے۔ حالات اتنے خراب ہیں تو وزیراعظم کو مل میں ہونا چاہئے تھا۔ بھارت بھی سازش نہیں کر سکتا کیونکہ وہ نوازشریف کا دوست ہے لہٰذا لگتا ہے نوازشریف کا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہے۔ نوازشریف کی آصف زرداری سے نارضی ہے تو فضل الرحمن کو بتا دیں۔ سازش کون کر رہا ہے۔ ہم جمہوریت بچانے کیلئے سازش کے خلاف کھڑے ہونگے۔ زرداری ہتھکڑیوںکے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔ بینظیر بھٹو معصوم بچوں کے ساتھ عدالتوں اور جیلوں کے دھکے کھاتی رہیں۔ اس وقت کسی کو بیٹی کا احساس نہیں ہوا۔ سانگھڑ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ میں اداروں کو دھمکا رہی ہے۔ حکومت اداروں سے لڑالی کرنا چاہتی ہے۔ مریم نواز تو اپنے باپ کے سامنے تھیں۔ اس بیٹی کا سوچو جس کا باپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھا۔ وزیراعظم کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مودی کو معلوم ہے آپ کشمیرکے معاملے پر بات نہیں کریں گے۔