ق دانیال عزیز کو سیاست اور بے شرمی کے درمیان فرق سمجھنا چاہیے: فواد چوہدری
لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اور شریفوں کا سیاسی مستقبل جلد انجام کو پہنچنے والا ہے دانیال عزیز کو سیاست اور بے شرمی کے درمیان فرق سمجھنا چاہئے۔ جمعرات کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی عمران خان پر تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ دانیال عزیز کی محرومیوں کا انداز کرسکتے ہیں اقتدار کے نشے نے انہیں پاگل کردیا ہے انتہائی درجے کی بدزبانی کے بعد بھی دانیال عزیز کو وزارت نہ ملے تو یہی ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دانیال عزیز کو وزارت دلوانے کے لئے ہم نے ایک مہم شروع کی تھی مگر پھر بھی ان کو وزارت سے نہیں نوازا گیا تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج پر 205 افراد کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے سیاسی قائدین کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا مگر جھوٹے مقدمے سے عمران خان نہیں گھبرائیں گے اور ہم ان سیاسی فسادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔