دادو : وڈیرے نے بغیر اجازت تالاب سے مچھلیاں پکڑنے پر تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
دادو (نوائے وقت رپورٹ) دادو میں وڈیرے نے بغیر اجازت تالاب سے مچھلیاں پکڑنے پر تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ گاؤں یارو رند میں پیش آیا تینوں افراد کو برہنہ کر کے ویڈیو بھی بنائی گئی۔ تشدد کا شکار تنیوں افراد وڈیرے کے ملازم ہیں۔ پولیس نے وڈیرے کو تشدد کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔