گلوکاری اداکاری سے مشکل ہے: شاہدہ منی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ گلوکاری اداکاری سے بھی زیادہ مشکل فن ہے جس کےلئے اپنے گلے کی حفاظت کرناپڑتی ہے ۔اداکاری اورگلوکاری دونوں شعبوں میں لوہامنوایا۔بطورہیروئن میری کئی فلمیں سلورسکرین پرمقبول ہوئیں ۔ تجربے سے محسوس کیاکہ گلوکاری زیادہ مشکل فن ہے جس کےلئے گھنٹوں تک روزانہ ریاضت کرناپڑتی ہے ۔میری گزشتہ کئی برسوں سے روٹین ہے کہ میں ہرروزتین گھنٹے ریاض کرتی ہو ں جس کی بدولت خدانے مجھے نام اورشہرت کی دولت سے نوازہے ۔شاہدہ منی کاکہناتھاکہ پاک سرزمین کویہ اعزازحاصل ہے کہ یہاں عظیم فنکاروں نے جنم لیااورانہوں نے پوری دنیامیںاپنے وطن کانام روشن کیا۔مجھے بھی دنیاکے لاتعدادملکوں میںاپنے سربکھیرنے موقع ملا۔جہاںشائقین کی طرف سے بے پناہ پذیرائی ملی ۔