• news

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں تنائو کم کرنے کیلئے مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے: آئی این پی کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت اور اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں دوریاں اور تنائو میں کمی کیلئے مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مل کر تحریک انصاف کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا، خاموش مفاہمت کے تحت پیپلز پارٹی کو سندھ کے ساتھ خیبرپی کے میں سیاسی ریلیف ملے گا، اپوزیشن کی بڑی جماعت نے پنجاب کے حوالے سے بھی ’’انتخابی ڈیمانڈ‘‘ کرتے ہوئے تعاون مانگ لیا۔ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی و جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ممکنہ تعاون کیلئے ان جماعتوں کی قیادت کو بالواسطہ طور پر پیغامات بھجوا دیئے گئے، آئندہ ہفتے اس حوالے سے اسلام آباد میں سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے، مشترکہ دوست سیاسی کشیدگی میں کمی دونوں جماعتوں میں ’’خاموش مفاہمت‘‘ کیلئے سرگرم ہیں، ابتدائی طور پر تجاویز کے تبادلے کی بھی اطلاعات ہیں جس میں اپوزیشن جماعت نے پنجاب کے حوالے سے انتخابی ڈیمانڈ کر دی ہے، تاہم اس حوالے سے حکمران جماعت کی طرف سے حتمی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن