• news

نئی دہلی:اسرائیل دہشت گرد، فلسطینیوں کی زندگی جہنم بنا دی : وزیراعلیٰ کیرالہ

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے دیا۔میڈیاسے بات چیت میں وجے یانا کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے معصوم فلسطینیوں کے قاتل سے انسداد دہشتگردی اتحاد کیا ہے۔بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے اسرائیل کو دہشتگردملک قرار دیتے ہوئے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ وجے یانا کا کہنا تھااسرائیل نے اپنی زمین پر فلسطینیوں کی زندگی جہنم بنادی ہے۔ بھارت کی ہمدردیاں اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا نریندرمودی نے معصوم فلسطنیوں کے قاتل سے انسداد دہشتگردی اتحاد کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن