پھلروان چوک: دیرینہ دشمنی پر خاتون نے سسرالیوں سے ملکر میکے والوں کو زہریلی چائے پلا دی، حالت نازک
پھلروان چوک (نامہ نگار) دیرینہ دشمنی پر شادی شدہ خاتون نے سسرالیوں سے ملکر اپنے میکے والوں کو دھوکے سے چائے میں زہر ملا کر پلا دیا محلے داروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے تمام افراد کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچایا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز کے قریبی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر احسان اللہ کا والد عرصہ دو سال قبل قتل ہو گیا تھا۔ جس کا مقدمہ ملزمان علی حسن، قلب عباس وغیرہ پر درج تھا۔ جو کہ مقتول کی حقیقی بیٹی کے دیور ہیں۔ چند روز قبل ہی سعد یہ بی بی اپنے میکے آئی اور گھر والوں کو بتایا میں اپنے خاوند،بچے اور دیور وغیرہ کو چھوڑ کر واپس آگئی ہوں۔ سعدیہ بی بی نے اسی دوران اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔ اور موقع پاتے ہی چائے میں نشہ آور چیز ملا کر گھر میں موجود افراد احسان اللہ، عصمت اللہ ،ذکاء اللہ ،پر وین بی بی، مریم بی بی ،صباء بی بی، اظہر عباس وغیرہ کو دیدی۔ چائے پیتے ہی تمام افراد بے ہوش ہوگئے ۔سعد یہ گھر میں موجود موبائل اور ایک لاکھ روپے نقدی لیکر قلب عباس اور اسلم کے ساتھ فرار ہو گئی۔مقامی پولیس نے تمام افراد کوہسپتال پہنچا کر ان کو طبی امداد دلوائی۔