پولیس نے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے ملزم کو ہلاک کردیا
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے ملزم کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رو زپولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد گینگ وار کے ملزم کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔پولیس کے مطابق نیپیئر کے علاقے میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد گینگ وار کے ملزم کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔ ہلاک ملزم کی شناخت واصلہ کے نام سے ہوئی، جس کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔