• news

قصور میں بجلی چوری کی ساڑھے14 ہزار درخواستیں‘ کارروائی صرف5 سو پر ہوئی

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی بجلی چوروں کے خلاف مہم پولیس کے عدم تعاون کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئی ۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لیسکو قصور سرکل میں گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی چوری کی کل چودہ ہزار پانچ سو تراسی درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔جن میں سے اب تک صرف پانچ سو پینتالیس درخواستیں رجسٹر ہوئی ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر درخواستوں میں ایک سے ذیادہ افراد کو نامزد کر کے ایف آئی آر کاٹی گئی ہے اور اتنی بجلی چوری کے خلاف پولیس کے عدم تعاون اور عدم دلچسپی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ترجمان کے مطابق اگر قصور سرکل کی پولیس پسند اور نا پسند کی بنیاد پر مقدمات درج کرنے میں اس طرح تاخیر سے کام لے گی تو اس سے قانون شکن عناصر کا حوصلہ مزید بلند ہو گا اور لیسکو کے صارفین کوبجلی کی بلا تعطل فراہمی بھی متاثر ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن