• news

فیصلہ کے انتظارو میں مدعی انتقال کر گیا‘ سپیشل عدالت سے ملزم بری

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) تین سپیشل عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کی گئی اور فیصلے کئے گئے۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج ملک رفیق نے یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے دو افراد کو مجموعی طور پرچالیس ہزار روپے جر مانہ کی سزا کاحکم سنایا ہے ۔دوسری سپیشل سینٹرل عدالت کے جج رانا آ فتاب احمد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو مدعی کے وفات پاجا نے کے بعد عدم پیروی کی بناء پر بری کر نے کا حکم دیا ہے ملزم خالد کے خلاف ایف آ ئی اے نے 2012 میں مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا مقدمہ کے دوران ہی مدعی مقدمہ فیصلہ کے انتظار میں خالق حقیقی سے جا ملا اورگواہان نے مدعی کی مو ت کے بعد مقدمہ کی پیروی سے انکار کر دیا ۔تیسری سپیشل سنٹرل عدالت کے جج ایم وسیم نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے تین ملزمان کو 56 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ملزم طاہر نو از کو ، یوسف اور محمد اسحاق کو جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ۔فاضل جج نے سعودی عرب میں نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے دو ملزمان کو مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایا ہے ۔ فاضل جج نے ملزم جاوید اقبال اور اسلم کو دس دس ہزار روپے جر مانہ کی سزا سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

ای پیپر-دی نیشن