• news

جی 20 ممالک کا عالمی دہشت گردی کے خاتمے ‘ فنڈنگ روکنے پر اتفاق

ہیمبرگ(آن لائن+نیٹ نیوز+بی بی سی)جی ٹونٹی اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں ممبر ممالک نے عالمی دہشت گردی کے خاتمے اور اس کی فنڈنگ روکنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیمبرگ میں دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔اعلامئے میں ممبر ممالک نے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو آسان بنانے پر اتفاق کیا۔جی 20کے رکن ممالک نے دہشت گردی کے خلاف ردعمل کو مزید مؤثر بنانے، داعش، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کو روکنے کے لئے مزید اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔رکن ممالک نے زوردیا سفری اور امیگریشن کے قوانین میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جاسکے۔ٹرمپ سے ملاقات کی مزید تفصیلات کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن سے کہا آپ سے ملنا اعزاز کی بات ہے جس کے جواب میں پیوٹن نے کہا مجھے اب سے مل کر خوشی ہوئی سوا دو گھنٹے پر محیط ملاقات کے بعد فریقین نے ان موضوعات کی فہرست دی جن پر بات ہوئی ملاقات کے بعد پیوٹن نے کہا میری امریکی صدر سے طویل بات ہوئی ہم نے بہت سے موضوعات پر بات کی ہے جن میں یوکرائن شام اور دوسرے تاہم فریقین کے درمیان اس پر اتفاق نہیں تھا کہ ملاقات میں روس کی جانب سے ہیکنگ کے الزام پر گفتگو کا نتیجہ کیا ہے روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ یہ الزامات درست نہیں ہیں تاہم امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان اس معاملے پر ٹھوس بات ہوئی اور صدر ٹرمپ نے صدر پیوٹن پر کئی مواقع ٹلرسن نے یہ بھی کہا کہ دونوں صدور نے شام کے مستقبل پر بھی بات کی اور اس بارے میں مشترکہ باتوں پر گفتگو ہوئی دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند رہنے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر-دی نیشن