• news

وجے مالیا اور للت مودی کو ہمارے حوالے کریں، مودی نے تھریسامے کے سامنے’’ہاتھ جوڑ دیئے‘‘

لندن(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جو برطانیہ کے دورے پر ہیں لندن میں برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ برطانیہ اربوں روپے کے بھارتی نادہندگان وجے مالیا اور للت مودی کو بھارت کے حوالے کرے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ گوپال بگلے نے ٹویٹ کی کہ وزیراعظم مودی نے تھریسامے سے کہا کہ بنک اور خزانہ لوٹ کر بھاگنے والوں کو وطن واپس لانے کیلئے ہمیں برطانوی تعاون کی ضرورت ہے۔ تاہم برطانوی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ وجے مالیا اور للت مودی کو بھارت کے حوالے کرنے معاملہ اتنا آسان نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن