• news

شبنم مجید نے ایس ایم صادق کا نیا گیٹ ریکارڈ کرا دیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ شبنم مجیدنے نغمہ نگار ایس ایم صادق کاتحریرکردہ نیاگیت ریکارڈ کرادیا۔نئے گیت کے بول ہیں ”تواک پل وی ہوئیں نہ اکھیاں توں اولھے“۔مذکورہ گیت کی ویڈیو ریکارڈنگ شروع ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز جیا بگا ریلوے سٹیشن اور لاہور پارک میں ریکارڈنگ ہوئی۔ ریکارڈنگ کاسلسلہ ابھی جاری ہے ۔جسے لاہورکے مختلف مقامات پرریکارڈکیاجائے گا۔شبنم مجیدکاکہناتھاکہ یہ میراایک خوبصورت گیت ہے ۔میںپرامیدہوں کہ اسے ”دل چیزہے کیاجانا“جیسی شہرت ملے گی ۔نغمے کی شاعری اورموسیقی بہت خوبصورت ہے جس پرمیں نے پوری لگن کے ساتھ گایاہے ۔ویڈیومکمل ہونے کے بعداسے سوشل میڈیاسے ریلیزکیاجائے گا۔انکاکہناتھاکہ میںان دنوں مختلف ٹی وی پروگراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں ۔

ای پیپر-دی نیشن