امریکی اداکار نیلسن ایلس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
لاس اینجلس ( شوبزڈیسک) امریکی اداکار نیلسن ایلس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ آنجہانی اداکار کی عمر صرف 39 سال تھی۔ انھیں ایچ بی او کی سیریز ٹرو بلڈ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے 2008ءسے 2014ء تک ٹرو بلڈ سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ جبکہ اس کے علاوہ نیلسن نے 2011ء میں کیتھرین سٹوکٹس کے ناول پر مبنی فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ان کے مینجر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیلسن ایلس کی اچانک موت ہمارے اور ان کے مداحوں کیلیے بہت بڑا صدمہ ہے۔