معین کی 10وکٹیں، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو لارڈز ٹیسٹ211 رنز سے ہر ادیا
لندن (سپورٹس ڈیسک )معین علی کی تباہ کن باو¿لنگ کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 211 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے 119 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے 216 رنز کی مجموعی برتری حاصل تھی ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے 63 رنز بناتے ہوئے سات وکٹیں گنوائیں۔انگلینڈ کی اننگز 233 رنز پر اختتام پذیر ہوئی لیکن پہلی اننگز کی برتری کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو میچ میں فتح کیلئے 331 رنز کا ہدف دیا۔331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم شروع سے ہی پریشانیوں میں گھری رہی ۔28 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور ٹیمبا باووما نے 36 رنز جوڑ کر سکور کو 64 تک پہنچایا ہی تھا کہ معین نے وکٹ کیپر بلے باز کی وکٹیں بکھیردیں ۔پوری ٹیم 119 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ہینو کوہن نو، ڈین ایلگر دو، ہاشم آملا 11، جین پال ڈومینی دو، کوئنٹن ڈی کوک 18، ٹیمبا باووما 21، تھینس ڈی برون ایک، ورنن فلینڈر 19، کیشپ مہاراج 10، کگیسو ربادا چار اور مورنے مورکل نے 14 رنز بنائے۔ معین علی نے 53 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں اور مجموعی طور پر میچ میں دس وکٹیں لیں اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔