• news

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مرحلے کا آج سے آغاز‘ سرکاری اداروں کے 2 لاکھ طلبا مستفید ہونگے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے چوتھے اور پانچویں مرحلے کا آغاز آ ج سے ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے سرکاری اداروں کے طلبا میں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز اور انڈر گرایجویٹ کورسز کے طلبا لیپ ٹاپ کے حصول کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ سرکاری کالجوں میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ پروگرام کے دویا تین سالہ ڈپلومہ کرنے والے طلبا فاٹا اور اسلام آباد کے سرکاری کالجوں یا جامعات میں انٹرمیڈیٹ، گرایجویشن اور پوسٹ گرایجویشن کے طلبا کیلئے خصوصی کوٹہ مختص ہے‘ معذور طلبا کیلئے بھی مخصوص کوٹہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن