• news

بغیر دستاویزات افغان شہریوں کی رجسٹریشن 15 جولائی سے شروع ہو گی

اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) پورے ملک میں بغیر دستاویزات افغان شہریوں کی رجسٹریشن 15 جولائی سے شروع ہو گی، حکومت نے یہ کام سیفران اور نادرا کو سونپا ہے۔ اگلے 8 ماہ میں بغیر دستاویزات 10 لاکھ افغان شہریوں کی رجسٹریشن ہو گی۔ نادرا غیرمعینہ مدت کیلئے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ’’افغان سٹیزن کارڈز‘‘ جاری کرے گا۔ پاکستان میں اس وقت لاکھوں غیرملکی شہری بغیر قانونی دستاویزات رہائش پذیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق پورے ملک میں 22 رجسٹریشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے پر 175 ملین روپے خرچ ہونگے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہزاروں افغان شہری واپس جانے پر مجبور ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت دس لاکھ سے زائد افغان شہری ہیں۔ ان مہاجرین کا قانونی درجہ اس سال کے آخر تک ختم ہو جائے گا۔ حکام کے مطابق ’’افغان سٹیزن کارڈز‘‘ حاصل کرنے والوں کو کیش گرانٹ نہیں دی جائے گی۔ غیر رجسٹرڈ افغان شہری مذکورہ کارڈز حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں قانونی طور پر ٹھہر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن