سعد رفیق چور کابینہ کا سب سے بڑا جھوٹا سازشی ہے بتائیں معافی مانگنے کون آیا تھا: ترجمان عوامی تحریک
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے وفاقی وزیر سعد رفیق کی سربراہ عوامی تحریک کے بارے میں بیان پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ سعد رفیق بھی سانحہ ماڈل ٹائون کی قتل و غارت گری کا ایک اہم کردار اور 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کے کیس کا نامزد ملزم ہے۔ سعد رفیق میں اخلاقی جرات ہے تو بتائیں معافی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے قدموں میں آ کر کون بیٹھا تھا؟ ترجمان نے کہا کہ سعد رفیق چور کابینہ کا سب سے بڑا جھوٹا اور سازشی شخص ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری ایک عالمی شخصیت ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان اور اسلام کا پرچم بلند کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سائے میں پناہ لینا توہین نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے فلور پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولنا اصل توہین ہے۔