اقوام متحدہ نے بھارتی شہر احمدآباد کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا
نیویارک(آئی یان پی )اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے بھارت کے معروف شہر احمدآباد کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسکو کی کمیٹی نے گذشتہ روز احمد آباد کے علاوہ کمبوڈیا میں سمبور پیری کک کے ٹمپل زون کے علاوہ چین کے کلانگسو کو بھی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔خیال رہے کہ احمدآباد انڈیا کا پہلا شہر ہے جسے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔