’’را‘‘ کی سازش‘ مسلمانوں کی تعداد جاننے کیلئے بابری مسجد کے نام ووٹ دو مہم شروع کردی
مظفرآباد ( آن لائن) بھارت کی جانب سے گھنائونی ساز ش کا سلسلہ شروع ، دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد جاننے کیلئے بابری مسجد کیلئے ووٹ دوکا سلسلہ شروع کررکھا ہے ٗدراصل بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘ کے ذریعے یہ نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے تاکہ مسلمانوں سے بابری مسجد سے محبت کے تحت ہمدردی حاصل کرکے ان کی تعداد معلوم کرسکے ، تاکہ یہ اندازہ ہوجائے کہ دنیا میں مسلمانوں کی تعداد کتنی ہے اور ان کا ڈیٹا خودکار طریقہ سے’’را‘‘ کے سسٹم پر منتقل ہوجائے تاکہ مسلمانوں کو شدت پسند مسلمان لکھ کر آئندہ ہر طرح کی مشکلات کھڑی کی جاسکے ۔جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے ڈیٹا حاصل ہونے پر ایئر پورٹ یا کسی بھی ذریعے سے سفر کریں تو ’’را‘‘ کے پاس اس کا مکمل ڈیٹا موجود ہوگا جو ہر طریقے سے تنگ اور پریشان بھی کریں گے سوشل میڈیااور عام میسج کے ذریعے ’’را‘‘ نے باقاعدہ مہم شروع کررکھی ہے۔