• news

ڈیپوٹیشن افسران کا معاملہ‘ چیف کمشنر کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرائیں گے: تاج حیدر

اسلام آباد ( خبرنگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے چیف کمشنر کا ڈیپوٹیشن پر موجود 220 افسران اور ملازمین میں سے چار پانچ چھوٹے ملازمین کا ڈیپوٹیشن ختم کرکے اپنے من پسند افسران کو ڈیپوٹیشن پر برقرار رکھنا ناانصافی ہے، اسکے خلاف سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا جائے گا، سینٹ کمیٹی میں بھی اٹھایا جائیگا۔ تاج حیدر نے کہا کہ 220 افسران اور ملازمین اسلام آباد انتظامیہ میں کام کررہے ہیں جبکہ چار پانچ چھوٹے ملازمین کا ڈیپوٹیشن ختم کرکے ان کو واپس اپنے اداروں میں بھجوایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن