• news

قائمہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کے پروموشن بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے وزارت داخلہ کے افسران کے پروموشن بورڈ کا اجلاس نہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے پروموشن بورڈ کا اجلاس 16 مئی کو طلب کیا تھا مگر اچانک ایک افسر کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے اجلاس نہ ہوسکا جبکہ اسی دوران بعض افسران نے اس اجلاس کوروکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا تھا جس کے بعد پروموشن بورڈ کا اجلاس نہ ہوسکا قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے داخلہ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ اجلاس میں اس معاملے بارے تمام ریکارڈ پیش کیا جائے اوریہ بھی بتایا جائے کہ وزارت داخلہ نے حکم امتناعی ختم کروانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن