ناکام بغاوت: ترکی میں برطرفیوں‘ اجتماعی سزائوں کے خلاف ’’جسٹس ریلی‘‘ ہزاروں افراد کی شرکت
استنبول (نوائے وقت رپورٹ / نیٹ نیوز) ترکی میں اپوزیشن نے جسٹس ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 15 جون سے شروع 450 کلومیٹر طویل مارچ ختم ہو گیا۔ شرکاء نے بغاوت کے الزام میں اجتماعی برطرفیوں اور قید کی سزائوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور صدر طیب اردگان نے کہا شرکاء دہشت گردی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا ریپبلکن پیپلزپارٹی (سی ایچ پی) نے اس احتجاجی مارچ کا انتظام کیا ہے۔ یہ دہشت گرد گروپوں کی حمایتی ہے۔