یوکرائن‘ شام کے مسائل حل ہونے تک روس پر پابندیاں برقرار رہیں گی: امریکی صدر
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+آن لائن+ آئی این پی ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرائن اور شام کے مسائل حل ہونے تک روس پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ پیوٹن سے دوبار امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کاپوچھا۔ روسی صدر نے کسی مداخلت سے انکار کیا۔ وقت آگیا ہے کہ روس کے ساتھ تعمیری کاموں میں آگے بڑھیں۔ جی 20 اجلاس امریکہ کیلئے بڑی کامیابی تھا۔ ‘ پوپ فرانسس نے جی 20 ممالک کا اتحاد تارکین کیلئے خطرناک قرار دیدیا اور کہا بڑا مسئلہ غربت، کمزور اور بیدخل ہونے والے تارکین ہیں۔